ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام پوری دنیا میں پوجے جاتے ہیں:یوگی

رام پوری دنیا میں پوجے جاتے ہیں:یوگی

Sat, 16 Sep 2017 20:56:19    S.O. News Service

لکھنؤ، 16 ؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ بھگوان رام ساری دنیا میں پوجنے کے لائق ہیں اوریہ پیغام ہمیں انڈونیشیا، ملائیشیا جیسے مسلم ممالک سے واضح طور پر حاصل کیا جاتا ہے۔یوگی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر انڈونیشیا سے آئے ہوئے رام لیلا کے فنکاروں سے ملاقات کے دوران کہاکہ پانچ فیصد ہندو آبادی اور86 فیصد مسلم آبادی کا ملک انڈونیشیا مذہب کے طور پر اسلامی ہے لیکن اس کی ثقافت رامائن پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ انڈونیشیا میں تمام علاقوں میں نئی بلندیوں کا سامناہے۔ مذہبی عدم برداشت سے اوپر اٹھ کر دنیا کو اس ماڈل کو اپنانا ہوگا، جس سے ساری دنیا میں امن ہوسکتاہے۔ دنیا بھر میں رام کے پوجاکرنے والے لوگ ہیں۔ہم مسلم اکثریت جیسے انڈونیشیا، ملائیشیا اور بدھ مت مذہب جیسے تھائی لینڈ، کمبوڈیا سے واضح طور پر یہ پیغام حاصل کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بھارتی ثقافتی ریلیشن کونسل، بھارت حکومت کی طرف سے ماضی تین برسوں سے بین الاقوامی رام لیلا دہلی میں کرائے جانے کے بعد ان جماعتوں کو دیگرعلاقوں میں بھی بھیجا جاتا ہے۔ 2015 میں، فیجی اور کمبوڈیا کے رام لیلا جماعتوں کو لکھنؤ اور ایودھیا کو بھیجا گیا۔


Share: